چھاتی میں درد ایک خوفناک کیفیت ہو سکتی ہے، جو نہ صرف مریض بلکہ اس کے آس پاس کے لوگوں کو بھی پریشان کر دیتی ہے۔ کیوں نہ ہم ایسے کچھ طریقے جانیں جن سے اصل ایمرجنسی کو پہچان کر کسی کی جان بچائی جا سکے، خاص طور پر (Heart Attack) میں، جہاں وقت تیزی سے گزرتا ہے اور کچھ دوائیں “اگر وقت پر دی جائے تو نتیجہ بدل سکتا ہے
دل کا دورہ دراصل (Myocardial Infarction – MI) کہلاتا ہے، جب دل کی کسی (Coronary Artery) میں خون کی روانی کم یا بند ہو جاتی ہے، جس کے باعث دل کے پٹھوں (Heart Muscle) کو نقصان پہنچتا ہے۔
Heart attack دل کے دورے یا کچھ اور ہونے کی 8 علامات کیا ہیں
یہ نشانیاں ہمیں کسی خطرے کی گھنٹی یا کم سنگین حالت کو پہچاننے میں مدد دیتی ہیں۔ ہم عموماً ایک شارٹ فارم “SOCRATES” یاد رکھتے ہیں، جس کا ہر حرف ہمیں ایمرجنسی کو سمجھنے کا ایک قدم بتاتا ہے۔
وہ کون سی دیگر بیماریاں ہیں جو دل کے دورے جیسا درد پیدا کر سکتی ہیں؟
-
معدے کے مسائل
-
پٹھے کی چوٹ یا کھنچاؤ
-
گھبراہٹ یا (Panic Attack)
-
(Peptic Ulcer)
-
پِتہ کی بیماری (Gallstones)
کچھ دیگر ایمرجنسیز جیسے (Pulmonary Embolism)، (Pneumothorax)، اور (Pericarditis) بھی دل کے دورے جیسی علامات پیدا کر سکتی ہیں۔
SOCRATES
(Chest Pain) کو سمجھنے کے 8 پہلو یہ ہیں:
S – Site (جگہ):
(Heart Attack) کا درد عموماً سینے کے درمیان یا بائیں جانب ہوتا ہے۔ اس کی وجہ دل کی مرکزی جگہ اور نروز کی تقسیم ہے۔
جبکہ دیگر بیماریوں میں:
-
(Gallbladder): درد دائیں اوپری پیٹ یا سینے میں
-
(Muscle Strain): ایک نقطے پر درد، دبانے سے بڑھتا ہے
O – Onset (آغاز):
درد کب شروع ہوا؟ مریض اُس وقت کیا کر رہا تھا؟
(Heart Attack) میں درد اچانک شروع ہوتا ہے، اکثر جسمانی مشقت یا دباؤ کے دوران، لیکن آرام کی حالت میں بھی ہو سکتا ہے۔
جبکہ (Muscle Pain) یا (Acid Reflux) میں درد آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔
C – Character (نوعیت):
درد کیسا لگتا ہے؟
-
(Heart Attack): بھاری، دباتا ہوا، کچلنے جیسا
-
(Gastric): سینے کے درمیان جلن جیسا
-
(Muscle): تیز، چبھنے والا، مخصوص جگہ پر
-
(Anxiety): ہلکی سی بوجھل یا پریشر جیسی
R – Radiation (پھیلاؤ):
کیا درد جسم کے کسی اور حصے میں بھی جا رہا ہے؟
-
(Heart Attack): بایاں بازو، جبڑا، کمر
-
(Gastric): سینے کے اوپر یا گلے تک
-
(Gallbladder): دائیں کندھے تک
-
(Peptic Ulcer): سینہ اور کمر کے درمیان
A – Association (متعلقہ علامات):
کون سی دوسری علامات درد کے ساتھ ہیں؟
(Heart Attack):
-
سانس کی کمی
-
ٹھنڈی پسینہ
-
متلی / قے (خواتین میں زیادہ عام)
-
دل کی دھڑکن کا احساس (Palpitation)
دیگر بیماریوں میں:
-
(GERD): کھانے کے بعد بگڑنا، اینٹی ایسڈ سے بہتر ہونا
-
(Panic Attack): گھبراہٹ، تیز سانس، ہاتھوں میں سنسناہٹ
-
(Muscle Strain): حرکت کرنے پر درد
T – Timing (وقت):
درد کب سے ہے؟
یہ اس لیے اہم ہے کیونکہ (Troponin) ٹیسٹ دل کے پٹھے کے نقصان کی تشخیص میں مدد دیتا ہے۔
-
(Troponin): 3-6 گھنٹے بعد بڑھتا ہے، 24 گھنٹوں میں عروج پر، اور 7-14 دن تک بلند رہ سکتا ہے۔
اگر درد کو صرف 0-3 گھنٹے ہوئے ہوں، تو (Troponin) نارمل آ سکتا ہے، اس لیے ٹیسٹ کا وقت اہم ہے۔
E – Exacerbating and Alleviating factors (کون سی چیز درد کو بڑھاتی یا کم کرتی ہے):
-
(Ischemic Pain): چلنے، سیڑھیاں چڑھنے یا جذباتی دباؤ سے بڑھتا ہے، (GTN) سے کم ہوتا ہے
-
(Muscle Pain): حرکت، گہری سانس یا کھانسی سے بڑھتا ہے
-
(Gallbladder): چکنا کھانا یا دائیں طرف لیٹنے سے بڑھتا ہے
S – Severity (شدت):
مریض سے درد کی شدت پوچھیں، مثلاً 0 سے 10 کے پیمانے پر۔
-
(Heart Attack): شدت 8-10/10
-
نوعیت: سخت، دبانے والا، بوجھل درد
دل کے دورے جیسا کوئی درد نہیں ہوتا!
یہ مضمون صرف معلوماتی ہے تاکہ عام لوگ دل کے دورے سے متعلق علامات سے آگاہ ہو سکیں۔ کبھی بھی سینے کے درد کو نظر انداز نہ کریں۔ بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔